تازہ ترین

ایران میں کئی دہائیوں کے بعد خواتین کو موٹرسائیکل چلانے کی باضابطہ اجازت مل گئی۔ ایرانی صدر کے نائب اوّل محمد رضا عارف نے ٹریفک قوانین میں ترمیمی بل پر دستخط کر دیے۔  ایرانی کابینہ نے جنوری میں ترمیمی بل کی منظوری دے دی تھی، ترمیمی بل میں ٹریفک پولیس کو خواتین کو موٹرسائیکل چلانےکی تربیت دینے اور باضابطہ لائسنس جاری کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ ایران میں خواتین کا موٹر سائیکل چلانے پر کوئی پابندی نہیں ہے تاہم متعلقہ ادارے مخصوص ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے سے قاصر رہے۔  ایران میں باضابطہ ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے سے ٹریفک حادثات کے دوران خواتین موٹرسائیکل سواروں کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

 

Leave A Comment

Advertisement