ایران کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے لیے عمان کے ساتھ مل کر ایکانتظامی نظام  تیار کیا جائے گا۔ ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے عمان کے ساتھ ایک انتظامی نظام تیار کیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر دونوں ممالک دیگر علاقائی ممالک سے بھی مشاورت کریں گے۔ ایران اور عمان آبنائے ہرمز کے انتظام کے لیے ایک مشترکہ مینجمنٹ میکنزم تیار کریں گے اور علاقائی ممالک کے ساتھ ضرورت کے مطابق تعاون اور مشاورت جاری رکھیں گے۔ آبنائے ہرمز کے حوالے سے یہ بھی طے پایا ہے کہ سمندری ٹریفک کو ایک مقررہ مدت کے اندر معمول کے مطابق بحال کر دیا جائے گا۔ 

 

 

 

 ان کے مطابق یہ عمل ایران کی اپنی ذمہ داری ہے اور اسے صرف ایران ہی انجام دے گا، اس میں کسی بیرونی فریق کی مداخلت یا شمولیت کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ایران اورامریکا کے درمیان مفاہمت پردستخط دونوں ممالک کے صدور کرسکتے ہیں،  مفاہمتی یادداشت پر دونوں ممالک کے صدور کے دستخط کی تجویز تاحال زیرِ غور ہے۔

Leave A Comment

Advertisement