امریکا ایران کے خلاف ممکنہ حملے کی تیاری کر رہا ہے، امریکی جریدہ
امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف ممکنہ حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ امریکا کی مسلح افواج نے طیارہ بردار بحری جہاز جارج واشنگٹن کو ہتھیاروں اور میزائلوں کے ذخیرے کی سپلائی پہنچادی ہے۔بحری جہاز میں ایسے ہتھیار بھی لوڈ کیے جارہے ہیں جو ایران کی زیر زمین ایٹمی تنصیبات اور مضبوط فوجی انفرااسٹرکچر کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
Leave A Comment