میں نے تاریخ میں کسی بھی شخص سے زیادہ جانیں بچائی ہیں: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ میں نے تاریخ میں کسی بھی شخص سے زیادہ جانیں بچائی ہیں۔ٹروتھ سوشل پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ روس یوکرین جنگ کے ساتھ ایران سے متعلق تنازع بھی ان دو کشیدگیوں میں شامل ہے جن کے حوالے سے مجھے توقع ہے کہ میں انہیں حل کروں گا یا انہیں جیت جاؤں گا۔نوبیل امن انعام کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ میں نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے اور پورے مشرقِ وسطیٰ، بلکہ اس سے کہیں آگے تک تباہی پھیلانے سے روکا۔ٹرمپ نے لکھا کہ میں نے ایران کو اسرائیل اور یورپ کو تباہ کرنے سے روکا۔ ٹرمپ نے تنازعات کے حل اور بین الاقوامی سلامتی کے حوالے سے اپنی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔
اس سے قبل امریکی صدر نے نوبیل امن انعام نہ ملنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے کو شرمناک قرار دیا تھا۔