امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 18سال سے کم عمر افراد کی شادی پر پابندی کا قانون منظور
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کم عمری کی شادی پر پابندی عائدکردی گئی، نئے قانون کے تحت ریاست میں یکم جنوری 2027 سے شادی کے لیے عمر 18 سال ہونا لازمی ہوگی۔ گورنر کی جانب سے بل پر دستخط کے بعدکیلیفورنیا امریکا کی اٹھارہویں ریاست بن گئی ہے جہاں شادی کے لیے قانونی عمر 18 سال ہے، جب کہ بقیہ 32 ریاستوں میں اب بھی کم عمری کی شادی قانونی ہے۔
اس سے قبل کیلیفورنیا میں قانون کے تحت کسی بھی عمر کے نابالغ افراد اپنے والدین کی رضامندی سے عدالت سے شادی کی اجازت حاصل کر سکتے تھے۔کم عمری کی شادی کے خلاف قانون سازی کے لیے مہم چلانے والی تنظیم اَن چینڈ ایٹ لاسٹ کے مطابق کیلیفورنیا میں ہر سال تقریباً 9 ہزار بچوں کی شادیاں ہوتی ہیں۔