امریکا: وفاقی جج نے ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے چلنے والے ٹرمپ کے اشتہارات روکنے کا حکم دے دیا
امریکا کے وفاقی جج نے ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے چلنے والے ٹرمپ کے اشتہارات روکنے کا حکم دے دیا۔جج نے ٹرمپ انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے سیاسی اشتہارات کی تشہیر کے لیے ٹیکس دہندگان کے پیسے کا استعمال بند کرے۔ Common Cause نامی ادارے نے مقدمہ دائر کیا تھا کہ یہ اشتہارات عوامی خدمت کے اعلانات کےلیےنہیں بلکہ سیاسی پروپیگنڈا ہیں جو ریپبلکن امیدواروں کی مدد کے لیے بنائے گئے۔