امریکا ایران کی کچھ شرائط پر راضی ہے، محسن رضائی کا دعویٰ
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران کی سات میں سے کچھ شرائط پر راضی ہوگیا ہے، لیکن ہم امریکی ردعمل کو ناکافی سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایرانی سفارت کاری کا انداز بدل چکا ہے۔ اور اب جنگ سے پہلے کی صورتحال کی طرف واپسی نہیں ہوگی۔ ایران کو فتح کرنے کے خام خیالی میں مبتلا امریکی صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کے دھوکے میں آ کر انسانی تاریخ کی احمقانہ ترین جنگوں میں سے ایک کا آغاز کیا۔ جب امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے میں ناکام رہا ہے، تو انہوں نے اسمگلنگ کا سہارا لیا ہے۔محسن رضائی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج کبھی اتنی ذلت آمیز حد تک نہیں گری تھی۔