جبوتی سے یمن جانیوالے تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 15 بچوں سمیت 139 افراد ہلاک
افریقی ملک جبوتی سے یمن جانے والے تارکین وطن کی کشتی اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں 15 بچوں سمیت 139 افراد ہلاک ہوگئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق کشتی میں تقریباً 300 افراد سوار تھے، 60 سے زیادہ مسافروں کو بچالیا گیا ہے جبکہ 80 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ زندہ بچ جانے والے 60 سے زائد تمام افراد ایتھوپیا کے شہری ہیں۔اب تک برآمدکی گئی لاشوں میں 42 لاشیں خواتین کی ہیں۔
عالمی ادارہ برائے مہاجرین (آئی ایم او) کے مطابق ہر سال قرن افریقہ (ایتھوپیا،صومالیہ، اریٹریا، جبوتی) سے تعلق رکھنے والے ہزاروں تارکین وطن محفوظ پناہ گاہوں اور روزگار کی امید میں خلیجی ممالک پہنچنےکے لیے یہ خطرناک سفرکرتے ہیں۔