تازہ ترین

ترکیہ کے صوبے مانیسا میں بس اور ٹرک کی ٹکر ہو گئی جس میں 11 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ترکیہ کے سیاحتی شہر بورسا اور ساحلی شہر ازمیر کی درمیانی شاہراہ پر پیش آیا جب ٹرک سے ٹکرانے کے بعد بس اُلٹ گئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 27 افراد کو اسپتال منقتل کر دیا گیا ہے۔بس اور ٹرک دونوں کے ڈرائیوروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement