یو این میں اسرائیلی وزیراعظم کا خطاب، درجنوں مندوبین اٹھ کر چلے گئے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے یو این میں خطاب کے موقع پر درجنوں ممالک کے مندوبین ان کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ہال سے اٹھ کر چلے گئے، ہال تقریباً خالی ہوگیا۔ایرانی وفد معنی خیز انداز میں شہید لیفٹینینٹ جنرل قاسم سلیمانی کی تصویر ڈیسک پر رکھ کر چلا گیا۔
خطاب میں نتین یاہو نے دعویٰ کیا کہ وقت دور نہیں جب ایرانی عوام حکومت کا تختہ الٹ دیں گے۔ اسٹار لنک ڈیوائس دکھا کر ایران میں انٹرنیٹ کی فراہمی پر زور دیا۔نیتن یاہو نےلبنان میں حزب اللّٰہ رہنماؤں کو شہید کرنے کے لیے استعمال پیجر بھی دکھائے، حماس کی حمایت پر ترک صدر کو ظالم حکمران کہا۔نتین یاہو نے قطر پر بھی طنز کیا، ظہران ممدانی کو یہود مخالف نیویارک میئر کہہ ڈالا۔
یو این اجلاس کے دوران اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب کی اوچھی حرکت، ایرانی مندوب کے پاس جاکر اسٹار لنک ڈیوائس دکھا کر جملے کسے، ایرانی اہلکار نے اسرائیلی مندوب کو نظر انداز کردیا۔