ایران کیخلاف ایک اور آپریشن کیا جاسکتا ہے، ٹرمپ
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف ایک اور آپریشن کیا جاسکتا ہے۔فلوریڈا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم کر سکتا ہے، مگر سوال یہ ہے کہ جنگ ختم کی جائے یا ایران کو مزید کمزور ہونے دیا جائے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل جاری ہے۔ اور امریکا آبنائے ہرمز سے اپنی مرضی کے مطابق تیل نکال رہا ہے۔ایران کو معاشی مشکلات، مہنگائی اور مالی دباؤ کا سامنا ہے، ایران کے معاملے کے بعد کیوبا سے بھی نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے 8 میں 5 جنگیں ٹیرف کے ذریعے رکوائیں، پھر بھی انہیں نوبیل انعام نہیں ملا۔پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان جنگ رکوائی، پاکستان اوربھارت کو کہا جنگ نہ روکی تو تجارت نہیں کریں گے۔ میں نے پاکستان اور بھارت کو کہا کہ جنگ نہ روکی تو بھاری ٹیرف لگائیں گے۔ پاک بھارت جنگ کے دوران 11طیارے گرائے گئے۔ تمام جنگیں رکوانا اعزاز ہے۔ جنگیں رکوانے کے لیے اقوام متحدہ نے مدد نہیں کی۔