وائٹ ہاؤس کی نئی پریس سیکریٹری پانچ ہی روز بعد فارغ
وائٹ ہاؤس میں نئی مقرر ہونے والی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا کو صرف پانچ روز بعد فارغ کر دیا گیا۔حالیہ پریس بریفنگ میں کیٹی زکریا کو میڈیا کے تند سوالوں کا سامنا کرنا پڑا تھا جن سے وہ اچھی طرح نمٹ نہیں پائی تھیں۔کیٹی زکریا نے اس بریفنگ کے بعد کہا تھا کہ نوکری کے لیے طلب کیے جانے سے اب تک صرف 6 دن گزرے ہیں اور انہوں نے میڈیا کا سامنا پہلی مرتبہ کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے بھی کہا تھا کہ کیٹی زکریا کو اپنی ملازمت پر ایک بار پھر غور کرنا چاہیے۔