پیٹرول جلد سستا ہونے والا ہے: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی صارفین کی پیٹرول کی بلند قیمتوں کی ادائیگی دنیا اور ملک کو محفوظ رکھنے کے لیے ’معمولی قیمت‘ ہے۔نیبراسکا کے شہر گرینڈ آئی لینڈ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں جلد کم ہو کر 1 ڈالر 85 سینٹ فی گیلن سے بھی نیچے آ جائیں گی۔ یہ کمی 3 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے پہلے یا اس کے فوراً بعد ممکن ہے، تاہم موجودہ تیل کی قیمتیں بائیڈن انتظامیہ کے دور کے مقابلے میں کم ہیں۔ امریکا دنیا کو ممکنہ طور پر ’بدترین سانحات میں سے ایک‘ سے بچا رہا ہے۔
انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔