مڈ ٹرم انتخابات سے چند ہفتے پہلے امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید کمی آگئی
امریکا کے مڈٹرم انتخابات سے چند ہفتے پہلے امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید کمی آگئی، دونوں صدارتی مدت کی کم ترین سطح پر آگئی۔اپسوس سروے کے مطابق66 فیصد امریکیوں نے صدر ٹرمپ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا،جبکہ 31 فیصد کارکردگی سےمطمئن دکھائی دیے۔47 فیصد نے فوراً انتخابات ہونے کی صورت میں ڈیموکریٹ جبکہ 35 فیصد نے ریپبلکن کو ووٹ دینے کا کہا ۔ 68 فیصد امریکی صدر ٹرمپ کی معاشی کارکردگی سے بھی ناخوش ہیں اور 40 فیصد معاشی معاملات کےلیے ڈیموکریٹس کو ریپبلکنز پر ترجیح دیتے ہیں۔ایران پر فوجی حملے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرمپ کی مقبولیت کو نقصان پہنچا ہے۔
Leave A Comment