ایران سے آج دوحہ میں ملاقات ہوگی، ٹرمپ
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی درخواست پر ملاقات آج دوحہ میں ہوگی۔اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا، ایران کا قطر میں اجلاس شاید اہم ثابت ہو، شاید نہ ہو۔ایران جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر راضی ہے، امریکی صدر نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نیچے آرہی ہیں۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کے مطابق قطر میں ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر رواں ہفتے دوحہ جائیں گے جہاں اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے ساتھ تکنیکی مذاکرات بھی ہوں گے۔
قطر میں امریکا سے ملاقات کا شیڈول طے نہیں، اسماعیل بقائی
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے دوحا میں امریکا ایران ملاقات کی تردید کر دی ہے۔اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ قطر میں امریکا سے ملاقات کا کوئی شیڈول طے نہیں ہوا۔ ایرانی وفد دوحہ جائے گا لیکن اس کی توجہ مفاہمتی یادداشت کی شقوں پر عمل درآمد پر ہوگی۔امریکی نمائندوں کے دورہ قطر کا ایرانی وفد کے دورے سے کوئی تعلق نہیں ہے، حتمی معاہدے پر مذاکرات ابھی شروع نہیں ہوئے۔
اس سے پہلے ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ رواں ہفتے امریکا کے ساتھ ورکنگ گروپس کی تکنیکی اجلاس کا کوئی منصوبہ نہیں۔ ورکنگ گروپس کا تکنیکی مذاکرات کا پہلا دور تمام ضروری شرائط پوری ہونے پر ہوگا۔
Leave A Comment