اوکاڑہ : 15 پر جھوٹی ڈکیتی کی کال کرنے والا شہری گرفتار
مبینہ ڈکیتی کی اطلاع دینے والا شہری جھوٹی کال کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ چک نمبر 20 جی ڈی کے رہائشی منیر احمد نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے اطلاع دی کہ 10 سے 12 ڈاکو اس کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کر رہے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ طیب سعید کی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ ڈکیتی کی اطلاع بے بنیاد اور جھوٹی تھی۔ جس پر پولیس نے جھوٹی اطلاع دینے والے کالر منیر احمد کو گرفتار کر کے اس کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
Leave A Comment