اوکاڑہ : 16 سالہ لڑکے کے اغواء کا ڈراپ سین
پولیس نے محمد حسن کو بحفاظت برآمد کر لیا . بچہ قوت سماعت سے محروم تھا. قوت سماعت سے محروم ایوب پارک اوکاڑہ کا رہائشی محمد حسن نامی 16سالہ لڑکا 5 یوم قبل گھر سے نکلا اور واپس نہ آیا جسے کافی تلاش کیا نہ ملنے پر بچے کے بھائی نےتھانہ اے ڈویژن میں اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا تھا. ایس ایچ او جہاں زیب وٹو نے پولیس نفری کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلیجنس سے سراغ لگایا اور بچے کو بازیاب کرکے لواحقین کے حوالے کر دیا
Leave A Comment