ٹانک: پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر دیا جس سے 3 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ دو راہگیر بھی زخمی ہو گئے۔ٹانک میں پولیس وین پر فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئیں۔فائرنگ کے بعد مسلح حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
ڈی پی او کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹانک کے وزیر آباد بازار میں پیش آیا جہاں مسلح ملزمان نے ٹریفک اہلکاروں کی موبائل پر فائرنگ کی جس سے گاڑی میں سوار تین اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے جب کہ ملزمان فرار ہوگئے۔
Leave A Comment