تازہ ترین

تین لاپتہ کمسن بچوں کو بحفاظت بازیاب کر کے والدہ کے حوالے کر دیا گیا
ایمرجنسی ہیلپ لائن پکار 15 پر اطلاع موصول ہوئی کہ فیصل آباد روڈ بستی رحمت پور سے تین کمسن بچے بغیر سرپرست موجود ہیں۔ پولیس اسٹیشن اے ڈویژن کی ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر تینوں بچوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ کم سن بچے ایان، ایمان اور انابیہ نے خود کو سیدوالا کا رہائشی ظاہر کیا۔ بچوں کو مکمل تحفظ فراہم کرتے ہوئے تھانہ اے ڈویژن منتقل کیا گیا اور ان کے ورثاء کی تلاش و تصدیق کا عمل شروع کیا گیا۔
پولیس کی مؤثر کارروائی اور بروقت کاوشوں کے نتیجہ میں بچوں کی والدہ کو تلاش کر لیا گیا۔ ضروری قانونی و شناختی تصدیق کے بعد تینوں بچوں کو بحفاظت ان کی والدہ کے حوالے کر دیا گیا۔

Leave A Comment

Advertisement