تازہ ترین

سی سی ڈی اوکاڑہ کا سب انسپکٹر شہریوں کو لوٹنے میں ملوث نکلا ,فیصل ٹاون پولیس لاہور نے سب انسپکٹر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ۔سیف الرحمن کو فیصل ٹاون پولیس اوکاڑہ سے گرفتار کرکے لاہور لےآئی ۔ ملزم  اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہریوں سے فراڈ کرتا تھا ۔ملزم کے ساتھی نے قاسم نامی شہری سے گاڑی رینٹ پر لی۔ملزمان گاڑی لے کر فرار ہو گئے۔چند روز قبل گاڑی مالک نے مقدمہ درج کروایا , پولیس تفتیش میں پتہ چلا سب انسپکٹر بھی ملزمان کے ساتھ شامل ہے۔پولیس نے افسران کے نوٹس میں لانے کے بعد سب انسپکٹر کو گرفتار کیا ۔ملزمان متعدد شہروں کو لوٹ چکے۔ 

 

Leave A Comment

Advertisement