تازہ ترین

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ یہ جیت فرنچائز اور میرے لیے بہت بڑی کامیابی ہے، میری کوشش تھی کہ فارم کو واپس لاؤں جس میں کامیاب ہوا۔پی ایس ایل 11 کے فائنلز میں شاندار کامیابی کے بعد پریس بریفنگ میں بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں اچھا پرفارم کیا، ٹیم مینجمنٹ نے بہت سپورٹ کیا، یہ پشاور زلمی کے کھلاڑیوں اور اُن کے شائقین کیلئے زبردست لمحہ ہے، میچ ٹو میچ پلان کیا جس کی وجہ سے کامیابیاں ملتی رہیں۔

 حیدر آباد کنگز مین کے کپتان مارنس لبوشین کا کہنا تھا کہ ہم نے فائنل میں کم رنز کیے، اوور آل ہماری ٹیم کی کارکردگی بہت اچھی رہی، ناک آؤٹ گیمز میں ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا۔

Leave A Comment

Advertisement