پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے لیے 25 رکنی اسکواڈ کا اعلان
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے لیے 25 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ یہ کیمپ 16 سے 23 اپریل تک لاہور کے غنی گلاس کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوگا، جہاں کھلاڑیوں کی فٹنس اور مہارتوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ قومی ٹیم کے مینٹور وہاب ریاض کی سربراہی میں کوچنگ اسٹاف کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرے گا۔اعلان کردہ اسکواڈ میں عالیہ ریاض، امبر کائنات، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، ایمان نصیر، ایمان فاطمہ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ، ارم جاوید، کومل خان (وکٹ کیپر)، ماہم انیس اور مومنہ ریاست شامل ہیں۔
Leave A Comment