تازہ ترین

اسلام آباد یونائیٹڈ کے مارک چیپمین کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں 2 نئی ٹیمیں آنے سے مقابلہ پہلے سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔لاہور میں ٹریننگ سیشن کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے مارک چیپمین نے کہا کہ میں اس کا منتظر رہا ہوں کہ یہاں آؤں اور پی ایس ایل کھیلوں اور اب دوبارہ کھیلنے پر بہت خوش ہوں۔ پاکستان سپر لیگ میں مقامی ٹیلنٹ بہت زیادہ ہے، نوجوان فاسٹ بولرز 140 سے زائد کی اسپیڈ سے بولنگ کراتے ہیں جو کہ لیگ کی اسٹرینتھ ہے۔جب آپ فرنچائز تبدیل کرتے ہیں تو آپ کو ہر طرح سے مختلف ماحول ملتا ہے، میں نے گزشتہ برس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا تھا، ہم نے فائنل کھیلا تھا، امید ہے کہ اس مرتبہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ بھی اچھا وقت رہے گا، اسلام آباد یونائیٹڈ میں نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے بھی ہیں، شاداب خان کپتان ہیں ان سب کے ساتھ اچھا وقت گزرتا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement