تیسرا ون ڈے بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کے لیے291 کاٹارگٹ،پاکستان کے17رنزپر3 آوٹ
تین ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 291 رنز کا ہدف دے دیا۔میزبان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں پر 290 رنز بنائے۔ بنگلادیش کے باز تنزید حسن نے 107 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ لٹن داس نے 41، سیف حسن نے 36 اور نجم الحسن شانتو نے 27 رنز بنائے، توحید ہریدوئے نے 44 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شاہین آفریدی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔ میرپور میں ہونے والے اس میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔کپتان شاہین آفریدی کے مطابق ٹیم کے دوکھلاڑی شمائل حسین اور حسین طلعت انجرڈ ہیں، پاکستان کی جانب سے غازی غوری اور سعد مسعود ڈیبیو کر رہےہیں۔سعد مسعود کو حارث رؤف اور غازی غوری کو محمد رضوان نے ڈیبیو پر کیپ دیں۔
Pak 17/3 in 3 overs
Leave A Comment