آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 123 رنز کا ہدف دیا ہے۔دہلی میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقا نے یو اے ای کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یو اے ای نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 122 رنز بنائے۔ علی شان شرفو 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔جنوبی افریقا کی طرف سے ماربن بوش نے 3 اور اینریخ نورکے نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement