ایران، اسرائیل کو حساس معلومات شیئر کرنے کے الزام میں 500 افراد گرفتار
ایران میں سیکیورٹی فورسز نے اسرائیل کو حساس معلومات شیئر کرنے کے الزام میں 500 افراد کو گرفتار کرلیا۔ایرانی پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہوں نے حساس اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیل کو معلومات فراہم کی۔گرفتار ملزمان نے احتجاج کرنے والے شہریوں کی ویڈیو ریکارڈ کرکے دشمن ممالک کو بھیجی۔
قبل ازیں ایرانی میڈیا نے ملک کے مختلف علاقوں میں درجنوں افراد کو گرفتار کرنے کی اطلاع دی تھی۔ 20 افراد کو فوجی اور سیکیورٹی اثاثوں کے مقام کی تفصیلات اسرائیل کو بھیجنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
Leave A Comment