ایران کا امارات میں فجیرہ پورٹ پر حملہ، خوف ناک آگ لگ گئی
ایران نے متحدہ عرب امارات کی فجیرہ پورٹ پر ڈرون حملہ کیا ہے، جس کے بعد متاثرہ مقام پر تیز آگ بھڑک گئی۔ حملے کے بعد فجیرہ پورٹ پر کچھ آئل لوڈنگ آپریشنز معطل ہوگئے، متاثرہ مقام پر خوف ناک آگ لگ گئی اور علاقہ دھواں دھواں ہوگیا۔
ایرانی افواج نے امریکا کو خطے سے اپنی صنعتیں منتقل کرنے کی وارننگ دی ہے، کہا کہ جن فیکٹریوں میں امریکی شیئرز ہیں وہ ان سے دور رہیں۔ دبئی کی جبل علی پورٹ، ابوظبی کی خلیفہ پورٹ اور فجیرہ پورٹ کے قریب رہائشیوں کو امریکی اڈوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
اماراتی حکام کے مطابق فضائی دفاع نے نو بیلسٹک میزائل اور تینتیس ڈرون تباہ کردیے۔
علاوہ ازیں اسرائیل پر بھی ایران کے جوابی حملے جاری ہیں، تل ابیب میں بیس دھماکے ہوئے، جن سے متعدد مقامات پر آگ لگ گئی۔
Leave A Comment