تازہ ترین

 

ایران کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ایئرڈیفنس نے مغربی علاقے میں ایم کیو-9 ریپر سمیت مختلف علاقوں میں امریکی فوج کی جانب سے داغے کئے کئی کروز میزائل اور ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا ہے۔ فوج کے ایئرڈیفنس فورس نے اپنے نیشنل ایئرڈیفنس نیٹ ورک کے ذریعے اتوار کو ملک کے مغربی علاقے میں ایم کیو-9 ڈرون مار گرایا، جس کے بعد اسی خطے میں امریکی کروز میزائل بھی ناکاراہ بنا دیا گیا , پاسداران انقلاب کے ایرو اسپیس فورس نے جنوب مغربی علاقے میں واقع اہواز میں ایم کیو-9 ریپیر ڈرون مار گرایا، اسی طرح صوبہ بوئیر احمد میں جنوبی آپریشنل زونز میں دشمن کا جاسوس ڈرونز مارا گیا۔ ڈرون کو بحفاظت روکا گیا اور زبردستی لینڈ کرایا گیا اور ملک کے جنوبی علاقے میں دشمن کے جاسوسی نظام اور کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا۔

 

 

 

Leave A Comment

Advertisement