اپنی تجویز پر ٹرمپ کا ابتدائی ردِعمل دیکھ لیا ہے، عباس عراقچی
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران نے اپنی تجویز پر امریکی صدر ٹرمپ کا ابتدائی ردعمل دیکھا ہے، لیکن اسے ابھی تک ثالثوں کے ذریعے کوئی باضابطہ جواب موصول نہیں ہوا۔ ایران ثالثوں کی جانب سے امریکا کا حتمی مؤقف جاننے کا منتظر ہے اور اسی کی بنیاد پر کوئی فیصلہ کرے گا۔ ہماری شرائط واضح ہیں، اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے سے متعلق کوئی بھی پیش قدمی انہی شرائط پر منحصر ہے۔ صرف بات چیت کے ذریعے طے پانے والا حل ہی انہیں اس تعطل سے نکال سکتا ہے، یہی ہمارا موقف ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی جانب سے پیش کیا گیا سات روزہ منصوبہ مسترد کر چکے ہیں۔