امریکا میں طاقتور سمندری طوفان مشرقی ساحلوں سے ٹکرا گیا، نیویارک اور نیوجرسی میں ایمرجنسی نافذ
امریکا میں طاقتور سمندری طوفان نارایسٹر مشرقی ساحلوں سے ٹکرا گیا۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشرقی ساحلی ریاستوں میں طوفانی ہواؤں اور بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے۔ساحلی علاقوں میں 100 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار کی ہوائیں ریکارڈ ہوئی ہیں۔ مشرقی ساحلی رہائشی علاقے زیرِ آب آگئے، کئی درخت گر گئے، گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوبی نظر آئیں۔ متاثرہ ریاستوں میں 1 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں، خراب موسم کے باعث 445 پروازیں منسوخ، 3 ہزار سے زائد تاخیر کا شکار ہیں۔ نیویارک، نیوجرسی کی متاثرہ کاؤنٹیز میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔