تازہ ترین

ایران میں حکومت مخالف احتجاج کے دوران 4 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت میں ملوث ہونے کے الزام میں مزید 2 افراد کو پھانسی دے دی گئی۔علی رضا سپاہی اور علی رضا رئیسی کوپھانسی دی گئی۔دونوں کو جنوری میں اصفہان میں ہونے والے احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اور سپریم کورٹ نے ان کی سزائے موت برقرار رکھی تھی۔ایرانی حکام کے مطابق دونوں افراد پر مسلح باغی گروہ سے وابستگی، ہتھیار استعمال کرکے خوف و ہراس پھیلانے، قومی سلامتی کے خلاف اقدامات، زمین میں فساد اور تشدد و قتل پر اکسانے سمیت مختلف الزامات عائد کیے گئے تھے۔حکام کا دعویٰ ہے کہ ان کی سرگرمیوں کا تعلق اصفہان میں 4 سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت سے تھا۔

 

خیال رہے کہ یہ احتجاج دسمبر 2025 میں معاشی مشکلات اور ایرانی کرنسی کی قدر میں کمی کے خلاف شروع ہوئے تھے جو بعد میں ملک کے مختلف شہروں تک پھیل گئے۔8 اور 9 جنوری کو مظاہروں میں شدت آئی اور کئی مقامات پر سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

Leave A Comment

Advertisement