عالمی مارکیٹ :سونے کی قیمت میں بڑی ہفتہ وار گراوٹ کے بعد استحکام
گزشتہ ہفتے جون کے بعد سب سے بڑی ہفتہ وار گراوٹ کے باوجود سونے کی قیمت میں پیر کو استحکام دیکھا گیا۔سونے کی قیمت تقریباً 4,140 ڈالر فی اونس کے قریب رہی، قیمتی دھات کی قیمت میں گزشتہ ہفتے 3.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔سونے کی قیمت میں گزشتہ ہفتے نمایاں کمی کے بعد موجودہ استحکام کو مارکیٹ کی جانب سے تازہ معاشی اعداد و شمار کے جائزے کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔