برزل پاس میں برف کا تودہ گرنے سے کیپٹن، ایک سپاہی اور مشین آپریٹر شہید
برزل پاس میں برف کا تودہ گرنے سے کیپٹن، ایک سپاہی اور مشین آپریٹر شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق برزل پاس میں برف ہٹانے کے آپریشن کے دوران برف کا تودہ گرا، شہید ہونے والوں میں کیپٹن اسمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر شہری عیسٰی شامل ہیں۔ 28 سالہ کیپٹن اسمد کا تعلق لاہور اور سپاہی رضوان کا تعلق اٹک سے تھا جبکہ شہید مشین آپریٹر عیسیٰ کا تعلق استور سے تھا۔ 3 جنوری کی رات 2بجے آپریشن کے دوران برف کا تودہ گرا، برف ہٹانے کا آپریشن کیپٹن اسمد کی زیر نگرانی ہورہا تھا۔
Leave A Comment