تازہ ترین

 

آئی جی پی کچہ اسٹاپ پر سیوریج ڈرین میں ڈوبنے والے سات سالہ بچے وصال کی لاش  تین دن بعد آٹھ کلو میٹر دور گوالمنڈی کے قریب نالہ لئی سے مل گئی۔ امدادی ادارے تین دن سے لاش ڈھونڈ رہے تھے کہ آج سرچ آپریشن کے دوران گوالمنڈی کے قریب نالہ لئی سے بچے کی لاش مل گئی۔لاش کو ریسکیو 1122 ٹیموں نے نالہ لئی سے نکال کر ضروری قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جائے گی۔

راولپنڈی : موسلادھار بارش کے دوران افسوس ناک واقعہ، 7 سالہ بچہ سیوریج لائن میں گر کر لاپتاhttp://www.rehbernews.com/news_single_category.php?id=83747

لاش کی برآمدگی کے ساتھ ہی ریسکیو 1122 کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن ختم ہوگیا۔ پولیس، ریسکیو 1122 سول ڈیفنس ڈیڈ باڈی تلاش میں مکمل ناکام رہے، ڈیڈ باڈی 8 کلومیٹر نالوں کا سفر طے کر کے گوالمنڈی پل پہنچی اور کچرے میں پھنسنے کی وجہ سے ملی اور خود ہی پل ساتھ لگ گئی جب کہ پولیس پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ سے آدھا کلومیٹر ایریا چیک کرتی رہیں۔

 

 

 

 

 

Leave A Comment

Advertisement