اڈیالہ روڈ پر ہنگامہ آرائی، علیمہ خان، ڈاکٹر عظمی اور نورین نیازی کیخلاف مقدمہ درج
راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر ہنگامہ آرائی میں علیمہ خان، ڈاکٹر عظمی اور نورین نیازی کیخلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا ،احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ میں خواتین سمیت 400 سے زائد کارکنان نامزد ہیں۔مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں علیمہ خان، ڈاکٹر عظمی اور نورین نیازی نامزد ہیں، علاوہ ازیں رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک، صوبائی وزیر کے پی مینا خان آفریدی، شفیع جان نامزد، سینیٹر مرزا آفریدی، اقبال خان آفریدی، نعیم پنجوتھہ، تنویر اسلم راجہ، شفقت اعوان بھی مقدمہ میں نامزد ہیں۔دھرنے میں موجود 41 رہنمائوں کو موقع سے گرفتار کیا گیا، جوابی پتھراؤ سے 9 پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے جبکہ متعدد پولیس افسر و اہلکاروں کو بھی زخم آئے۔پولیس نے 13 گاڑیاں قبضہ میں لے لیں دوران تلاشی پٹرول بم بنانے کا سامان، گاڑی نمبر ایل ایل ایف 2819 سے پٹرول کانچ کی بوتلیں، روئی، ڈنڈے اور ماچس بر آمد کی گئی۔
ایف آئی آر میں لکھا گیا ملزمان نے سیاسی مقاصد کے لئے منصوبہ بندی سے حکومت پنجاب کو پرتشدد طریقے سے دبائو میں لانے کی کوشش کی، ملزمان نے سرکاری موبائل گاڑی کو بھی توڑ دیا، جبکہ 250 افراد موقع سے فرار ہوئے، علاوہ ازیں احتجاج کی کال علیمہ خان نے دی تھی۔ ملزمان نے اداروں کیخلاف نعرے بازی کی شاہراہ عام کو بند کرکے نظام زندگی مفلوج کیا۔
واضح رہے مقدمہ تھانہ صدر بیرونی میں ریاست کیخلاف بغاوت دہشتگری اقدام قتل مزاحمت سرکار سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے
Leave A Comment