تازہ ترین

ایران امریکا جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان سمیت ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، ہنڈرڈ انڈیکس 12 ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 64 ہزار 594 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، تاہم بڑی تیزی کے بعد ٹریڈنگ کو ایک گھنٹے کیلئے روک دیا گیا ہے۔ کاروبار بحال ہونے پر بھی تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 465 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 51 ہزار 673 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ جاپان کے نکی انڈیکس میں 5 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہانگ کانگ کے ہانگ سینگ انڈیکس میں بھی 3 فیصد بہتری دیکھنے میں آئی ہے، چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 2 فیصد کی تیزی ریکارڈ کی گئی، اسی طرح فلپائن کی سٹاک مارکیٹ میں بھی 2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔تھائی لینڈ کے سیٹ انڈیکس میں بھی ڈیڑھ فیصد سے زائد بہتری دیکھی گئی جبکہ ملائیشیا کے فٹسی برسا انڈیکس میں ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement