تازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین سے ملاقات میں استعفیٰ دے دوں گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بہنیں میرے پاس آئی تھیں اور کہا کہ آپ ہمارے ساتھ کام کریں۔انہوں نے کہا کہ علیمہ خان اور بہنیں سیاسی معاملات کو نہیں سمجھتیں، بانی پی ٹی آئی نے عہدے کی ذمے داری مجھ پر ڈالی ہے۔ میری جب بھی بانی پی ٹی آئی سے میٹنگ ہوگی تو میں استعفیٰ دے دوں گا اور خواہش ہوگی کہ بانی چیئرمین میری بات مانیں۔ سیاست کو تجربہ کار لوگ سمجھتے ہیں، وہ لوگ جن کے کئی سال پر محیط سیاسی تجربے ہیں، علامہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی کو جان بوجھ کر خائف کیا گیا۔ ہم نے ان کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔ علیمہ خان اور مجھ میں دوریاں نہیں، یہ وقتی ری ایکشن یا ردعمل ہے۔ علیمہ خان نے 10 ہزار لوگ بلائے شاید وہ نہیں آئے اس لیے انہیں کچھ ہوا ہوگا۔