تازہ ترین

سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل راولپنڈی عبدالغفور انجم کا تبادلہ کردیا گیا۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالغفور انجم کا تبادلہ کرکے سینٹرل جیل فیصل آباد میں تعینات کر دیا گیا۔  ساجد بیگ کو اڈیالہ جیل کا نیا سپرنٹنڈنٹ تعینات کر دیا گیا۔ پنجاب میں مجموعی طور پر 12 جیل افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں۔