تازہ ترین

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بھارتی سپانسرڈ پراکسیز کی جانب سے بلوچستان میں تشدد کا پروپیگنڈا جاری ہے، پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بلوچستان کے متعلق 18ویں قومی ورکشاپ کے شرکاء نے ملاقات کی۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بھارتی سپانسرڈ پراکیسز کی جانب سے بلوچستان میں تشدد کا پروپیگنڈا جاری ہے۔ بھارتی سپانسرڈ پراکیسز بلوچستان میں ترقی میں خلل ڈال رہی ہیں،  پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی بلاواسطہ اور بالواسطہ خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیں گے۔ پاکستان کی مسلح افواج اپنے شہریوں کی جانوں کا تحفظ فراہم کرنے کا عزم کیے ہوئے ہے، بھارتی سپانسرڈ پراکیسز کے ایسے مذموم عزائم سیکیورٹی فورسز سخت کارروائیوں سے ناکام بنائیں گی۔ سیکیورٹی فورسز صوبے کو دہشت گردی اور بے چینی سے نجات دلائیں گی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق فیلڈمارشل نے بلوچستان کی ترقی اور پاکستان کے لیے اس کی سٹریٹجک اہمیت پر زور دیا۔ صوبے کے عوام کی حوصلہ مندی اور حب الوطنی قابل تعریف ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوامی مرکزیت کے ساتھ ترقیاتی منصوبے کر رہی ہیں، سول سوسائٹی کا کردار پروپیگنڈا کو بے نقاب کرنے میں اہم ہے۔ذاتی سیاسی ایجنڈوں کو مسترد کرنا ضروری ہے تاکہ بلوچستان کا مستقبل طویل مدتی خوشحالی پر مبنی ہو۔بھارتی حمایت یافتہ عناصر بے امنی پھیلا رہے ہیں، پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ پاکستان آرمی شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔ سیشن کا اختتام سوالات و جوابات کی نشست پر ہوا،  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سوالات کے جوابات دیئے۔

Leave A Comment

Advertisement