راولپنڈی : گھر کے کنویں سے 7 دن کے بچے کی لاش برآمد
تھانہ جاتلی کے علاقے میں گھر کے کنویں سے 7 دن کے بچے کی لاش برآمد ہوئی۔پراسرار حالات میں معصوم بچے کی نعش کنویں سے برآمد ہونے پر پولیس نے گھر کے مکینوں کو تحویل میں لے لیا، بچے کے اغوا کا مقدمہ گزشتہ شب بچے کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، کنواں اوپر سے ڈھکا ہوا تھا، سات دن کے معصوم بچے کا ازخود کنویں تک پہنچا ممکن نہیں، پولیس نے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پولیس نے بچے کے غائب ہونے پر گزشتہ شب بھی کنویں کو چیک کیا تھا لیکن کنواں ڈھکا ہوا ہونے اور رات اندھیرے کے باعث تلاش کا عمل جاری نہ رکھا جاسکا۔