تازہ ترین

بیٹے کو بچانے کے لیے باپ نے نالہ لئی میں چھلانگ لگادی، تاہم بدقسمتی سے دونوں ڈوب کر لاپتا ہو گئے۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق راولپنڈی کی گلستان کالونی کے قریب نالہ لئی میں 6 سالہ محمد زاہد اور اس کا 36 سالہ باپ میربان خان ڈوب گئے۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچے کے نالہ لئی میں گرنے کی اطلاع ملی، جس پر بیٹے کو بچانے کے لیے باپ نے بھی فوری طور پر نالے میں چھلانگ لگا دی۔ دونوں باپ بیٹا پانی میں ڈوب کر لاپتا ہیں اور ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیمیں کارروائی میں مصروف ہیں۔ فوری طبی امداد کے لیے ایمبولینسوں کو بھی موقع پر طلب کرلیا گیا ہے۔ریسکیو ٹیمیں تاحال دونوں کو تلاش کررہی ہیں، فی الحال سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، جس میں ماہر غوطہ خور حصہ لے رہے ہیں۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement