تازہ ترین

پیرو میں ایک بس حادثے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پیرو میں بس کے کھائی میں گرنے سے 14 افراد ہلاک جب کہ 5 زخمی ہو گئے۔یہ حادثہ پیرو کے دارالحکومت لیما سے تقریباً 800 کلو میٹر شمال میں کاجمارکا ریجن کے علاقے سان جوآن میں پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی اس بس میں 19 افراد سوار تھے۔ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، لیکن تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement