الجزائر: یتیم خانے میں آگ لگنے سے 11 بچے جاں بحق، 19 زخمی ہو گئے
الجزائر کے مشرقی نواحی علاقے محمدیہ میں واقع ایک یتیم خانے میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہو گئے۔شہری دفاع کے ادارے کے مطابق آگ جمعرات کی صبح لگی جس پر قابو پانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔زخمیوں میں 10 افراد جھلس گئے جبکہ 5 معذور افراد کو باحفاظت عمارت سے نکال لیا گیا ہے۔حکام نے تاحال جاں بحق افراد کی شناخت، عمر یا آگ لگنے کی وجہ سے متعلق کوئی تفصیل جاری نہیں کی۔ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 11 ہے تاہم اس میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
الجزائر میں حالیہ دنوں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جبکہ شہری دفاع کے ادارے کے مطابق 8 جولائی سے ملک بھر میں 913 آگ لگنے کے واقعات پر قابو پایا جا چکا ہے۔
Leave A Comment