تازہ ترین

راولپنڈی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کرنے والا ملزم ہلاک ہوگیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق ضلع خیبر سے تھا۔ مال روڈ راولپنڈی میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے محمد حسین کے حوالے سے مزید شواہد سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق وہ پاکستان تحریک انصاف کا سرگرم کارکن تھا۔ محمد حسین جماعت کی مختلف قیادت سے مسلسل رابطے میں رہتا تھا، جبکہ وہ اشتعال انگیزی، پتھراؤ اور فائرنگ کے واقعات میں بھی ملوث رہا ہے۔محمد حسین سیکیورٹی فورسز کو اسلحے کے ذریعے نشانہ بنانے میں بھی ملوث رہا۔ محمد حسین کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں اور واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement