راولپنڈی؛ اپنی اہلیہ کو قتل کرکے مقتولہ کے سابق شوہر پر الزام لگانے والا شخص گرفتار
تھانہ روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ہفتے قبل اپنی اہلیہ کو قتل کر کے اہلیہ کے سابق شوہر پر الزام لگانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ قتل میں استعمال ہونے والا پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا۔گرفتار شخص نے فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ کو قتل جبکہ خود کو معمولی زخمی کر دیا تھا، ملزم نے ڈھونگ رچایا کہ مقتولہ کے سابق شوہر نے ان پر فائرنگ کی ہے۔پولیس نے تفتیش کی تو ملزم نے اپنی اہلیہ کو قتل اور خود کو زخمی کرنے کا انکشاف کیا، گرفتار شخص کے انکشاف و نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کیا گیا۔