راولپنڈی : پولیس نے 30 لاکھ روپے کی چوری کا سراغ لگا لیا
راولپنڈی پولیس نے 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی چوری کا سراغ لگا لیا۔ تھانہ مورگاہ پولیس نے گھر میں چوری میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔ملزم سے 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، دیگر سامان اور واردات میں استعمال ہونے والی کار بھی برآمد ہوئی ہے۔زیرِ حراست شخص ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔