پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی
تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں آج پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن تھا تاہم ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی ۔اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملنے کیلئے پارٹی رہنما پہنچے تھے لیکن انتظامیہ کی جانب سے کسی رہنما کو ملنے نہیں دیا گیا۔ اجازت نہ ملنے پر پارٹی رہنما اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔بانی پی ٹی آئی سے ملنے کیلئے آنے والوں میں ایڈووکیٹ عاقل خان، ایڈووکیٹ عمیر بٹ ، سعد علی خان،سردار منصور عباسی، ایم این اے مبین جٹ اور ایم پی اے حسن بٹر بھی ملاقات کیلئے آئے تھے۔