پاکستان نے الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او تھری کامیابی سے لانچ کردیا
پاکستان نے الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او تھری کامیابی سے لانچ کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاکستان نے الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او تھری کو کامیابی سے لانچ کردیا، سیٹلائٹ کو چین کے تیان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلاء میں بھجوایا گیا۔مقامی طور پر تیار کیے گئے ای او سیٹلائٹ کی لانچنگ ایک اور اہم سنگ میل ہے۔ ای او تھری سیٹلائٹ کی لانچنگ پاکستان کے خود انحصاری اور شاندار ٹیکنالوجی کی طرف اہم سفر ہے۔ سیٹلائٹ ای او تھری شہری منصوبہ بندی، قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے جدید تصویری ڈیٹا فراہم کرے گا، ای او تھری غذائی اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے جدید تصویری ڈیٹا بھی فراہم کرے گا۔
سپارکو کی جانب سےای او تھری سیٹلائٹ کی لانچنگ کی تاریخی کامیابی کا اعلان کیا گیا، اس کی کامیابی ایک مربوط ارتھ آبزرویشن سسٹم کی بنیاد رکھے گی، ای او تھری سیٹلائٹ مختلف شعبوں میں قومی ترجیحات کی تکمیل میں مدد دے گا، یہ پائیدار سماجی و معاشی ترقی میں کردار ادا کرے گا۔