تازہ ترین

پولیس کی حراست سے ایک اور ملزم فرار ہوگیا، قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم  حماد کو عدالت میں پیشی کے بعد جہلم جیل منتقل کیا جا رہا تھا کہ مندرہ کے قریب پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حماد کے خلاف 2024 میں تھانہ صدر بیرونی میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جبکہ راولپنڈی میں ملزم کے خلاف ڈیڑھ درجن سے زائد مقدمات بھی درج ہیں۔چند روز قبل ملزم سے اڈیالہ جیل میں موبائل فون برآمد ہوا تھا، جس کے بعد اسے اڈیالہ جیل سے جہلم جیل منتقل کیا گیا۔ ملزم کو صرف دو روز قبل ہی جہلم جیل منتقل کیا گیا تھا۔ملزم کے فرار کی اطلاع ملتے ہی ایس پی صدر بیرونی مندرہ پہنچ گئیں اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement