موٹروے پولیس نے سیال موڑ سے منشیات سے بھری گاڑی پکڑ لی، خاتون سمیت 2 ملزم گرفتار
سیال موڑ پر کارروائی کرکے موٹروے پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کی کوشش ناکام بنا دی۔موٹروے پولیس نے موٹروے ایم-2 ساؤتھ سیال موڑ کے قریب مشکوک کار کو روک کر تلاشی لی اور 21 کلو سے زائد کوکین برآمد کرلی۔ کار میں سوار خاتون سمگلر کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا، موٹروے پولیس نے بتایا کہ پکڑی جانے والی کوکین 21 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ہے۔ دونوں گرفتار ملزموں کی گاڑی سے 40 پیکٹس منشیات برآمد ہوئی جنہیں مزید مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔